سعودی سپریم کورٹ کی طرف سے تمام مسلمانوں سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل

منگل 23 ستمبر 2014 16:24

سعودی سپریم کورٹ کی طرف سے تمام مسلمانوں سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے ..

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) مناسک حج جمعرات 2اکتوبر سے شروع ہونے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات جمعہ 3اکتو بر کو ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں مقیم تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ آج (24ستمبر2014بروز بدھ بمطابق 29ذیقعد سعودی عرب میں) کو اسلامی سال کے آخری مہینے ذوا لحجہ کا چانددیکھیں۔ دوربین یا خالی آنکھ سے چاند دیکھنے والے قریبی عدالت کو اطلا ع دیں اور اپنی شہادت ریکارڈ کروائیں۔ سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ نیکی اور سیدھے راستے پر تعاون کے لئے ذوا لحج کا چاند دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :