جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شاہزیب قتل کیس میں سزاوٴں کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے انکار کردیا

منگل 23 ستمبر 2014 18:03

جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شاہزیب قتل کیس میں سزاوٴں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شاہزیب قتل کیس میں سزاوٴں کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو شاہ زیب قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزائے موت پانے والے شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور ،عمر قید کی سز پانے سجاد تالپور اور غلام مصطفی لاشاری کی سزاوٴں کے خلاف اپیل کی سماعت سے جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے انکار کردیا ۔

فریقین کے درمیان صلح کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے مقتول شاہ زیب کے اہل خانہ اور ملزمان کے درمیان ہونے والے صلح نامے کی ماتحت عدالت کو تصدیق کرانے کا حکم دیا تھا ۔صلح نامے کی تصدیقی رپورٹ عدالت میں پیش ہونا تھی لیکن دو رکنی بنچ کے سزاوٴں کے خلاف اپیل کی سماعت سے انکار کے بعد مذکورہ درخواست چیف جسٹس کو واپس بھیج دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :