الیکشن کمیشن بوکھلاگیا،عام انتخابات 2013ء کے بارے میں اپنی ہی جاری کردہ رپورٹ کو جھٹلا دیااور واپس لے لیا ،

دوسری رپورٹ جلد جاری کی جائے گی ،الیکشن کمیشن کا بیان

منگل 23 ستمبر 2014 19:36

الیکشن کمیشن بوکھلاگیا،عام انتخابات 2013ء کے بارے میں اپنی ہی جاری کردہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بوکھلاہٹ کا ثبوت دیتے ہوئے عام انتخابات 2013ء کے بارے میں اپنی ہی جاری کردہ رپورٹ کو جھٹلا دیااور اسے واپس لے لیا ہے اورکہا ہے کہ دوسری رپورٹ جلد جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی دوسری رپورٹ جلد جاری کردی جائے گی کیونکہ الیکشن کمیشن کے ساتھ دیگر فریقین بھی کام کر تے ہیں اور اس جاری کردہ رپورٹ میں ان کا صلاح مشورہ شامل نہیں تھا اس لئے ان کی صلاح مشورے کے بعد نئی رپورٹ جاری کردی جائے گی، واضح رہے کہ اس رپورٹ میں بڑے پیمانے پر 2013ء کے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کے انکشافات کئے گئے تھے جس پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی پریس کانفرنس کی ہے۔

متعلقہ عنوان :