سینٹر ماڈل سکول میں الیکشن 2013ء کا ریکارڈ جلایا یا نہیں یہ معمہ حل نہیں ہو سکا

منگل 23 ستمبر 2014 19:36

سینٹر ماڈل سکول میں الیکشن 2013ء کا ریکارڈ جلایا یا نہیں یہ معمہ حل نہیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کے سینٹر ماڈل سکول میں الیکشن 2013ء کا ریکارڈ جلایا یا نہیں یہ معمہ حل نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

تاہم انتظامیہ کی جانب سے سینٹر ماڈل سکول کے تہہ خانے کو جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا ہے اور چاروں طرف ٹینٹ لگا کر تہہ خانے کی جانب ہر طرح کی آمد و رفت کو بند کر دیا گیا ہے۔ اور مخصوص افراد کے علاوہ کسی کو بھی تہہ خانے کی جانب جانے کی اجازت نہیں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول کے تہہ خانہ کی چھتیں اونچی ہیں اور وہاں بجلی کا بھی کوئی زیادہ مسئلہ نہیں ہے اور بظاہر شارٹ سرکٹ کا کوئی امکان نہیں لہٰذا اس بات کا قومی امکان ہے کہ آگ غلطی سے لگی یا جان بوجھ کر لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :