دوسال کیلئے ایماندارلوگوں پر مشتمل ٹیکنوکریٹ حکومت بنائی جائے جوملک میں تطہیر کاعمل کرے، الطاف حسین،اگرملک میں چوہدری محمدسرور جیسے ایمانداراورمیرٹ پر یقین رکھنے والے چندلوگ آجائیں توملک کی قسمت بدل جائے ، میڈیاسے گفتگو
منگل 23 ستمبر 2014 20:20
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ میری خواہش ہے کہ جمہوریت کاخاتمہ کئے بغیر دوسال کیلئے ایماندارلوگوں پر مشتمل ایک ٹیکنوکریٹ حکومت بنے جوملک میں تطہیر کاعمل کرے اورملک کولوٹنے والے کرپٹ لوگوں کابے رحمانہ احتساب کرے،اس میں اگرمیرابھائی، بہن یاکوئی رشتہ دارآتاہوتواسے بھی نہ چھوڑیں اوراگر اس میں احتساب کرنے والوں کے بھائی بہن یارشتہ دار آتے ہوں توانہیں بھی نہ چھوڑاجائے اورکسی کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہ کی جائے۔
انہوں نے یہ بات پیرکی شب ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطا ف حسین نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ تشریف لانے پر گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکوخوش آمدیدکہااوران کی شخصیت کوسراہتے ہوئے کہاکہ جب سے میر اچوہدری محمدسرور سے رابطہ ہواہے میں اس نتیجہ پرپہنچاہوں کہ یہ ایک نیک، ایمانداراورمیرٹ پر یقین رکھنے والے فرشتہ صفت انسان ہیں اور پاکستان کو ایسے ہی شخص کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.