سعودی عرب کا4 8واں قومی دن، دارالحکومت ریاض میں پرچموں کی بہار
مملکت کے مضبوط مستقبل پر یقین رکھتے ہیں، شہزادہ سلمان بن ،عبدالعزیزکا تقریب سے خطاب
منگل 23 ستمبر 2014 22:29
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سعودی عرب کی 84 ویں قومی دن کے موقع پر کلمہ طیبہ سے مزین سبز پرچموں سے سجایا گیا۔ ہرطرف سبز پرچم پر سفید رنگ سے تحریر کردہ کلمے کی وجہ ہر طرف سفید اور سبز رنگ کی بہار تھی۔ سعودی قیادت نے اس یوم تاسیس کو یوم فخر قرار دیا ۔سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ تاسیس کا 84 واں سال اس حوالے سے خاص اہمیت کا حامل ہے کہ آج ہمارا ملک قابل رشک ترقی کر چکا ہے،واضح رہے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ ہم انتشار زدہ ملک میں نہیں بلکہ ایک مستحکم ملک میں رہتے ہیں، ہم اپنے ملک کے مضبوط مستقبل پر یقین رکھتے ہیں، اپنے ارد گرد موجود معاشی پریشانیوں کے باوجود ایک خوشحال ملک کے طور موجود ہیں،سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہمارا جذبہ سچا ہے اس لیے ہم نے ہمیشہ سچائی کے ساتھ کھڑے ہونے کی روایت کو آگے بڑھایا ہے، ہمارا عزم یہ ہے کہ ہم ان قوتوں کی سرپرستی کریں جو اسلام کا درست امیج پیش کرتی ہیں،دریں اثناء سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے کہا کہ ہم ملک کی شان و شوکت کا تحفظ کریں گے، آج ملک کے ہر شعبہ زندگی میں غیر معمولی ترقی کا دور دورہ ہے،وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے کہا کہ آج سعودی عرب میں جامع ترقی کا رحجان ہے، نوجوانوں کی ترقی پر بطور خاص توجہ دی جارہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.