ہالی ووڈ فلم” گون گرل “کا نیا ٹریلرریلیز

بدھ 24 ستمبر 2014 11:46

ہالی ووڈ فلم” گون گرل “کا نیا ٹریلرریلیز

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) ہالی ووڈ فلم ”گون گرل “کا نیا ٹریلرریلیز کردیاگیا، فلم تین اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی،فلم گون گرل ہالی ووڈ کی سنسنی سے بھرپور فلم ہے ،جس کا نیا ٹریلرآتے ہی چھاگیاہے،فلم کی کہانی جیلین فیلن کے دوہزار بارہ کے ناول سے ماخوذ ہے ،اس فلم میں شادہ شدہ زندگی کی پریشانیاں دکھائی گئی ہیں، فلم میں بیوی کی گمشدگی شوہر کیلئے کئی مشکلات لے آتی ہے،فلم میں بین ای فلیک اور روز منڈ پائیک مرکزی کردار نبھارہے ہیں ، سنسنی سے بھرپور فلم گون گرل آئندہ ماہ تین اکتوبر کو تہلکہ مچانے آرہی ہے۔