فلم”دی ٹیکنگ آف ڈیبورا لوگن“کا پہلاٹریلرجاری

بدھ 24 ستمبر 2014 11:53

فلم”دی ٹیکنگ آف ڈیبورا لوگن“کا پہلاٹریلرجاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء)سنسنی اور دہشت سے بھرپور ہالی وڈکی نئی ہاررفلم”دی ٹیکنگ آف ڈیبورا لوگن“کا پہلاٹریلرجاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس سنسنی خیز فلم کو ایڈم روبیٹل نے ڈائریکٹ کیا ہے جس کی کہانی پر اسرار گھر میں مقیم ایک ایسی بوڑھی خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو مافوق لافطرت مخلوق کا ہتھیار بن جاتی ہے اور ان کا ہر حکم بجا لاتے ہوئے وہ اپنے ارد گِرد موجود افراد کو بے دردی سے قتل کرنا شروع کر دیتی ہے۔

برائن سنگر اور جیف رائس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارہ جِل لارسن اوراینی رمزے مرکزی کردار میں نظر آرہی ہیں، دیگر کاسٹ میں مشیل اَنگ،ریان کٹرونا،اینی بیڈیائن اورجیریمی شامل ہیں۔رونگھٹے کھڑے کر دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم کو21اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔