سندھ ترقی پسند پارٹی سانگھڑ کی جانب سے اللہ بخش جونیجو اور حسن سموں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ وعلامتی بھوک ہڑتال
بدھ 24 ستمبر 2014 13:16
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) سندھ ترقی پسند پارٹی سانگھڑ کی جانب سے اللہ بخش جونیجو اور حسن سموں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ وعلامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع سانگھڑ کے صدر عبدالجبار جونیجو‘ علی ڈنو خاصخیلی‘ سلیمان بردی‘ احسان علی شر‘ شبیر رند‘ سرور وسطرو‘ ناظم تالپر ودیگر نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں لاقانونیت کی انتہا اور چوروں‘ ڈاکوؤں‘ قاتلوں کا راج ہے‘ دن دھاڑے سرعام لوگ قتل ہورہے ہیں‘ حکومت وپولیس خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما حسن سموں کو ٹھٹھہ میں قتل کیا گیا ہے جبکہ سانگھڑ شہر میں ضلعی رہنما کے ماموں اللہ بخش جونیجو کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جن کے قاتل تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں قتل‘ اغواء‘ ڈکیتیاں‘ لوٹ مار کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے‘ لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں‘ ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے۔ ایس ٹی پی مسلسل چند مہینوں سے بدامنی کے خلاف احتجاج کررہی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے حسن سموں اور اللہ بخش جونیجو کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.