سلمان خان کی سکس پیک باڈی جعلی ہونے کا انکشاف

بدھ 24 ستمبر 2014 14:57

سلمان خان کی سکس پیک باڈی جعلی ہونے کا انکشاف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر 2014ء) بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان جو گزشتہ کئی برس سے اپنی باڈی دکھا کر مداحوں کو گرویدہ بنائے ہوئے تھے ، اب حال ہی ان کے بارے میں معلوم ہوا ہے ان کی سکس پیک باڈی جعلی ہے ۔ بھارت کے ایک مقامی ڈیجیٹل پروڈکشن سٹوڈیو نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کی سکس پیک باڈی صرف اینی میشن کا کمال ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا میں آج کل انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی ایک ویڈیو کا چرچا ہو رہا ہے جس میں سلمان خان کے جسم کے مختلف زاویے دکھائے گئے ہیں جس سے پتہ لگتا ہے کہ سلمان خان کی سکس پیک باڈی صرف اینی میشن کا کمال ہے ۔

دوسری جانب ایک بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سب مذکورہ کمپنی کے ایک ملازم نے ویڈیو اپ لوڈ کی اور اسے نوکری سے نکال دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :