کراچی: قربانی کے بکروں کے کھانے پینے کے لیے ہوٹل کھل گیا

بدھ 24 ستمبر 2014 15:24

کراچی: قربانی کے بکروں کے کھانے پینے کے لیے ہوٹل کھل گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر 2014ء) عید قرباں کی آمد آمد ہے۔ لوگ جہاں قربانی کے بکروں کے ناز نخرے اٹھا رہے ہیں وہیں ان کے کھانے پینے کا بھی بڑا خیال رکھ رہے ہیں۔ کراچی میں بکروں کے لئے بکرا ہوٹل کھل گیا ہے۔ جہاں ان کی ضیافت کا مکمل اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ یہاں لوگ قربانی کے بکروں کو مختلف اشیاء کھلا کر انکی خاطر تواضع کرتے ہیں۔ بکرا ہوٹل میں خواتین اور بچے بھی بڑے شوق سے بکرے لے کر آتے ہیں۔ بچے انہیں کھانا کھلا کر، خدمت کر کے اور ان کے ساتھ شرارتیں کر کے خوب لطف انداز ہوتے ہیں۔ بکرا ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں بکروں کے من پسند تمام کھانے دستیاب ہیں۔ اسکے علاوہ ہوٹل میں کھاتے پیتے بکرے بھی دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :