میرا اصل ہدف 2015 کا عالمی کپ کھیلنا ہے : عمر گل

بدھ 24 ستمبر 2014 15:42

میرا اصل ہدف 2015 کا عالمی کپ کھیلنا ہے : عمر گل

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے رائٹ آرم فاسٹ باؤلر عمر گل نے کہا ہے کہ میرا ہدف 2015ئکا عالمی کپ کھیلنا ہے ، بھرپور ٹریننگ کررہا ہوں ، مکمل طورپر فٹ ہوگیا ہوں ۔

(جاری ہے)

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باولر عمر گل کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے بھرپور ٹریننگ کر رہا ہوں ، مکمل فٹ ہوں اور ٹیم کے لیے دستیاب ہوں۔ عمر گل کا مزید کہنا تھا کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا حصہ بننا چا ہتا ہوں امید ہے کہ سلیکٹرز ضرور نظر ثانی کریں گے۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پر فارمنس پرعمر گل نے کہا کہ میں محنت کر رہا ہوں اور میرا ہدف 2015 کا عالمی کپ ہے۔

متعلقہ عنوان :