سائیں کو لفٹ مل گئی

بدھ 24 ستمبر 2014 16:02

سائیں کو لفٹ مل گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر 2014ء)عوام کو لفٹ ملے نہ ملے، مگر سائیں کو مل گئی۔ سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کیلئے دو دروازوں والی خاص لفٹ تیار کرلی گئی ہے۔ حکمرانوں نے اپنی لفٹ کا خوب بندوبست کرلیا۔ اسمبلی کی نئی عمارت میں وزیراعلیٰ کیلئے خاص لفٹ تیار کی گئی ہے جبکہ دیگر ارکان کیلئے چھ لفٹ علیحدہ ہیں۔

(جاری ہے)

دو دروازے والی سندھ اسمبلی کی یہ لفٹ صرف قائم علی شاہ کے زیر استعمال ہوگی، جو اسمبلی کے گیٹ سے سائیں کو ان کے شاہانہ چیمبر تک لے جائے گی۔

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی کہتے ہیں کہ سائیں تو سائیں ہیں، انہیں کیا کہہ سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی لفٹ کے علاوہ اسمبلی اراکان اورمہمانوں کے لئے بھی چھ لفٹز موجود ہیں ، تاکہ کسی کو بھی سڑھیاں چڑھنے کی زحمت نہ کرنی پڑے ۔