Live Updates

عمران خان کا ڈاکٹر طاہر القادری کو فون،خیریت دریافت ، کنٹینر سے باہر نکل کر گھومنے پھرنے کا بھی مشورہ دیا، دھرنے کے مستقبل کے لائحہ عمل پربھی تبادلہ خیال،طاہر القادری کی عمران خان کو کنٹینر میں آنے کی دعوت، عمران خان نے قبول کر لی

بدھ 24 ستمبر 2014 18:32

عمران خان کا ڈاکٹر طاہر القادری کو فون،خیریت دریافت ، کنٹینر سے باہر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء ) عمران خان نے طبیعت کی خرابی کی اطلاعات پر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو فون کرکے خیریت دریافت کی اور انہیں کنٹینر سے باہر نکل کر گھومنے پھرنے کا بھی مشورہ دیا۔اطلاعات کے مطابق اس ٹیلی فونک رابطہ میں دھرنے کے مستقبل کے لائحہ عمل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے عمران خان کو اپنے کنٹینر میں آنے کی دعوت دی ہے جسے عمران خان نے قبول کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلسل کنٹینر میں رہنے کی وجہ سے آپ کی طبیعت خراب ہوئی ہے، اگر آپ میری طرح کنٹینر سے باہر نکل کر گھوما پھرا کریں تو طبیعت بحال رہے گی۔ علامہ طاہر القادری نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کا مشورہ بجا ہے، عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔ طاہر القادری نے عمران خان کو اپنے کنٹینر میں آنے کی دعوت بھی دی جسے عمران خان نے قبول کر لیا ہے تاہم وہ کب اور کس وقت طاہر القادری سے ملاقات کیلئے جائیں گے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :