پشاور،تاجربرادری نے مصروف تجاراتی مراکزمیں نے اپنی مد دآپ کے تحت خفیہ کیمرے نصب کردئیے ،

چوک یادگار سے متصل صرافہ بازار کی حفاظت کیلئے تاجرنے دس لاکھ روپے کی لاگت سے جدید خفیہ کیمرے نصب کردیئے

بدھ 24 ستمبر 2014 19:21

پشاور،تاجربرادری نے مصروف تجاراتی مراکزمیں نے اپنی مد دآپ کے تحت خفیہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں دہشتگردی اور اغواء برائے تاوا ن کے بڑھتے ہو ئے واقعات کے پیش نظر شہر کے تاجر برادری نے چوک یادگار سے متصل صرافہ بازار کی حفاظت کیلئے تاجرنے دس لاکھ روپے کی لاگت سے جدید خفیہ کیمرے نصب کردیئے ،تفصیلات کے مطابق صرافہ ایسوسی ایشن کے صدرعبداللہ صراف نے پشاورمیں جاری بھتہ خوری،اورتاجروں کے اغواء ودہشت گردی کے واقعات سمیت چھوٹے جرائم کی روک تھام کیلئے دس لاکھ روپے لاگت سے جدید نوکیمرے بازار کے مختلف چوراہوں میں نصب کردیئے ہیں جن کی مدد سے چوک یادگار،صرافہ بازار،سمیت دیگر بازاروں کومانیٹرکیاگیا ہے،تاجر کے اس اقدام سے نہ صرف جرائم کی واداتوں میں کمی واقعی ہوگی بلکہ کسی بھی ناخشگوار واقعے کی صورت میں پولیس کوان کیمروں سے مدد مل سکے گی،پولیس حکام نے بھی تاجرکے اس اقدام کوسراہتے ہوئے کہا کہ بہت جلدپشاورشہر کے مصروف تجارتی مراکز قصہ خوانی اوردیگر بازاروں میں محکمہ پولیس جدید کیمرہ نصب کریگی جس کامانیٹرنگ آفس ایس پی سٹی کادفترہوگا۔

(جاری ہے)

ایک عرصہ سے دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی زد میں رہنے والے شہر پشاور کے تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت مصروف تجارتی مراکز میں جدید خفیہ کیمرے نصب کر دیئے ہیں۔ پولیس کے مطابق عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین زمہ دای ہے جس کی بہتر انجام دہی کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔شہر پشاور میں جدید کیمروں کی تنصیب سے نہ صرف معمولی جرائم میں کمی واقع ہوگی بلکہ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان جیسے منظم جرائم کی روک تھام بھی ممکن بنائی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :