افسران اور جوان فوج کے روائتی عزم اور حوصلے کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھیں: آرمی چیف

بدھ 24 ستمبر 2014 20:05

افسران اور جوان فوج کے روائتی عزم اور حوصلے کے ساتھ قوم کی خدمت جاری ..

گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فوجی افسران اور جوان فوج کے روائتی عزم اور حوصلے کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گلگت بلتستان میں این ایل آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گلگت بلتستان دورے کے دوران این ایل آئی سنٹر بونجی میں سالانہ کمانڈنگ کانفرنس میں شرکت کی اور لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو این ایل آئی کے نئے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افسران اور جوان فوج کے روائتی عزم اور حوصلے کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :