پاک فضائیہ ملکی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہے، ایئر چیف ،

آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ دشمنوں پر کاری ضرب لگارہی ہے، فضائیہ جدیدسازوسامان سے آراستہ ،کیڈٹس ملک کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ آئین کا بھی تحفظ کریں، کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا‘ ہمیں روایتی ہتھیاروں جرات کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، طاہر رفیق بٹ کارسالپورمیں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطا ب

بدھ 24 ستمبر 2014 21:24

پاک فضائیہ ملکی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہے، ایئر چیف ،

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ آپریشن ضرب عضب میں دشمنوں پر کاری ضرب لگارہی ہے‘ آپریشن ضرب عضب میں فضائیہ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا‘ تاریخ گواہ ہے کہ پاک فضائیہ وطن عزیز کی خاطر قربانی دینے کیلئے کسی سے بھی پیچھے نہیں رہی۔ پاک فضائیہ جدید سازو سامان سے آراستہ اور ملک کی حفاظت کیلئے تیارہے بدھ کو رسالپور اکیڈمی میں 132 ویں جی ڈی پائلٹ آفیسرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیڈٹس نے ایئرفورس اکیڈمی میں اعلی تربیت حاصل کی۔

پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں بیرون ملک سے آنے والے کیڈٹس نے بھی تربیت حاصل کی جوکہ پاکستان کی اس اکیڈمی پر اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملکی سرحدوں کیساتھ ساتھ آئین کا بھی تحفظ کرے کیونکہ یہ ذمہ داری آپ کے کاندھوں پر ہے۔پاک فضائیہ ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں دشمنوں پر کاری ضرب لگارہی ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں روایتی ہتھیاروں جرات کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔ ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔

فضائی قوت کو مستقبل میں بہت اہمیت حاصل ہورہی ہے۔ نہوں نے کیڈٹس کو ہدایت کی کہ ملک کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ آئین کا بھی تحفظ کریں،آپ کو اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول کا موقع فراہم ہوگا،ذمے داری آپ کے کاندھوں پر ہے،آپ کو بہادری اور آگے بڑھنے کا نیا باب شروع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پیشے میں ایکسیلینس سے کم پرسمجھوتا نہیں کیاجاسکتا، قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ آپ کو تیار رہنا ہے،فضائیہ کی روایتی بہادری اور جرات کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، قدرتی آفات میں بھی پاک فضائیہ نے آگے بڑھ کر خدمات انجام دیں، پاک فضائیہ کی تاریخ بے مثال قربانیوں سے بھری پڑی ہے، تقریب میں چیف آف ایئر سٹاف ٹرافی علی حنیف‘ کالج آف ایروناٹیکل میں اعزازی شمشیر رانا سفیان بابر اور سمیرا احسن کو بہترین کارکردگی کی ٹرافی دی گئی۔

بیرون ملک سے سعودی عرب‘ ایران‘ نائیجیریا‘ لیبیا کے کیڈٹس نے بھی حاصل لیا۔۔

متعلقہ عنوان :