Live Updates

دھر نے والے ہوش کے ناخن لیں 18کروڑ عوام کی قسمت سے مت کھیلیں، شہباز شریف

جمعرات 25 ستمبر 2014 12:22

دھر نے والے ہوش کے ناخن لیں 18کروڑ عوام کی قسمت سے مت کھیلیں، شہباز شریف

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد اورعظیم دوست ہے اورمشکل کی ہر گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔بلاشبہ چین پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا خواہاں ہے اور ہماری دوستی کی تاریخ بھی اس بات کی شاہد ہے۔چین کے وفد کے حالیہ دورے سے ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی اور دوطرفہ تعاون مزید فروغ پائے گا۔

یہ بات انہو ں نے مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان میں 34ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں میں تاخیر چین کی طرف سے نہیں بلکہ نادان لوگوں کے بے وقت کے دھرنوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت اور چین کے صوبے شین ڈونگ کے صنعتی شہر یانٹائی کے مابین تجارتی وثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے خوش آئند ہیں اور میں چین کے وفد کو دل کی گہرائیوں سے پاکستان آمدپر خوش آمدید کہتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اورچین کے صوبے شین ڈونگ کے صنعتی شہر یانٹائی کے مابین تعاون کے معاہدوں سے پنجاب میں صنعتی ،تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔لاہوراوریانٹائی کو جڑواں شہر قراردینے سے دونوں شہروں میں کے مابین تجارتی ،ثقافتی اور تاریخی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔دھرنوں نے ملک کو وہ نقصان پہنچا یا کہ ہماری آئندہ نسلیں بھی اس کی تلافی نہیں کرسکیں گی۔

دھرنے والوں نے ملک دشمنی کامظاہر ہ کیا ہے۔ ترقی اورخوشحالی کے منصوبوں کو داوٴ پر لگا کر 18کروڑ عوام کی قسمت سے گھناوٴنا کھیل کھیلا گیاہے ۔میری قوم سے اپیل ہے کہ ان عناصرکو کبھی معاف نہ کرے۔دھرنے والوں نے معیشت کو تار تار کر کے اس کا بیڑا غرق کیا ہے ۔یہ سیاست ہے نہ خدمت،یہ انسانیت ہے نہ پاکستانیت بلکہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔ہمارے اپنوں نے اپنے پاوٴں پر کلہاڑے چلائے ہیں اورخود کو تاریک راہوں میں دھکیلنے کی کوشش کی ہے ۔

منصوبوں میں ہونے والی تاخیرتباہ کن ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ نادان دوستوں کو عقل دے ۔ وہ ہوش کے ناخن لیں اور 18کروڑ عوام کی قسمت سے مت کھیلیں۔دھرنے دینے والوں نے پاکستان کے 18کروڑ عوام کی قسمت کو داوٴ پر لگایا ہے۔ان لوگوں نے پاکستان کے ساتھ وہ کچھ کیا ہے جو کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا ۔انہو ں نے کہا کہ چینی رہنماوٴں کا دورہ ملتوی ہونے سے اربوں روپے کے منصوبوں کی تاخیر کے نقصانات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

بجلی کے منصوبوں میں سست روی آئی ہے وائس منسٹریانٹائی شہرڈویانگ گینگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اورپاکستان کی دوستی مثالی ہے،وقت گزرنے کے ساتھ دوستی کارشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے ۔ پنجاب کے دورہ کے دوران پنجاب کے حکام سے سود مند ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔ پاکستانی ہمارے لئے بھائیوں کی طرح ہے اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اور چین کے صوبے شین ڈونگ کے صنعتی شہریانٹائی کے مابین طے پانے والے معاہدوں سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی اوردونوں ممالک میں دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :