پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور گلوکار منیر حسین کی 19ویں برسی ہفتہ منائی جائیگی

جمعرات 25 ستمبر 2014 12:34

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور گلوکار منیر حسین کی 19ویں برسی ہفتہ منائی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور گلوکار منیر حسین کی 19ویں برسی ہفتہ کو منائی جائے گی ۔سوشل میڈیا کے مطابق منیر حسین 1930 ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے ۔ موسیقار صفدر حسین نے انہیں فلمی دنیا میں متعارف کروایا جن کی فلم ”حاتم “کے لئے انہوں نے اپنا فلمی نغمہ ”تیرے محلوں کی چھاں میں قرار اپنالٹا بیٹھے “ گایا اور پہلے ہی نغمے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

اس کے بعد موسیقار رشید عطرے، خواجہ خورشید انور اور اے حمید نے ان کی آواز سے بھرپور فائدہ اٹھا یا۔ منیر حسین نے اپنے38سالہ طویل فلمی کیرئیر میں 163فلموں کے لیے 217 سے زائد گیت گائے جن میں رشید عطرے کی موسیقی میں انہوں نے فلم سات لاکھ کے لئے قرار لوٹنے والے قرار کو ترسے ،فلم شہید میں نثار میں تری گلیوں پہ ،فلم مکھڑا میں دلا ٹھیرجا یاردارنظارا لین دے ،فلم موسیقار میں متواتر سے مسوری انکھیاں ، فلم کوئل میں خواجہ خورشید انور کی موسیقی میں رم جھم رم جھم پڑے پھوار ،فلم ہیر رانجھا میں تیری خیر ہوے ڈولی چڑھ جان والیے ، فلم ہیر رانجھا کے لئے ہی ونجھلی والڑیا ، فلم دل کے ٹکڑے میں اے حمید کی موسیقی میں زندگی تم سے ملی ،فلم توبہ میں اے مری زندگی ، فلم آشیانہ میں جو دل کو توڑتے ہیں ،فلم عید مبارک میں ہم کو دعائیں دو جیسے یادگار نغمات گائے ۔

(جاری ہے)

ان فلموں میں گائے گئے ان کے بعض گیت ناقابل فراموش اور سدا بہارہیں۔ وہ پاکستان کے پہلے گلوکار تھے جنھیں بیک وقت اردو اور پنجابی فلموں میں کامیابی ملی تھی۔منیر حسین 27ستمبر 1995 ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :