عمران خان کے الزامات پرنوٹس تیار، عدالت جاﺅں گا: خورشیدشاہ
جمعرات 25 ستمبر 2014 16:24
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے رہنماءسید خورشید شاہ نے عمران خان کے کرپشن کے الزامات پر عدالت جانے کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ آج یاکل عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس مل جائے گا، دھرنے ریکارڈ ہوگئے ، اب لوگوں کو گھروں پر عید منانے کی اجازت دی جائے ۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہناتھاکہ وہ سالانہ پچیس لاکھ روپے سے زائد ٹیکس دیتے ہیں ، وکیل لیگل نوٹس کی تیاری میں مصروف ہیں ، آج شام یا جمعہ کوسینیٹر رضاربانی عمران خان کو نو ٹس بھجوادیں گے ۔
اُنہوں نے کہاکہ 62سالہ لیڈر ینگ ہوتاہے تو وہ مانتے ہیں کہ بلاول توپھر ابھی بچہ ہے ، خورشیدشاہ 62سال کے ینگ لیڈر ہیں اورعمران خان کے ہم عمر بھی ہیں ، مقابلہ ہوناچاہیے ، لاکھوں روپے لینے والے سنگرز کو دھرنوں میں مفت سناجاسکتاہے ۔ اُن کاکہناتھاکہ جو شخص خود کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کرے ، وہ غریب کی کیسے بات کرے گا؟ ممکن ہے کہ جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی بہتروزیراعظم ہوں ،فرق سمجھناچاہیے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی محافظ ہے ، نوازشریف یا مسلم لیگ ن کی محافظ نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.