ٹنڈو الہ یار،ایم پی اے آفس پر چھاپے کے دوران متعدد کارکنان کی گرفتاریوں پر زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی کی شدید الفاظ میں مذمت
جمعرات 25 ستمبر 2014 16:40
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء)متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے اسکیم 33 کراچی میں واقع ایم پی اے آفس پر چھاپے کے دوران متعدد کارکنان پر تشدد اور انکی کی گرفتاری اوردفتر میں توڑ پھوڑ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ غیر قانونی چھاپوں کا مقصد ایم کیو ایم کی سندھ کے شہری علاقوں کی عوام کو انکے حقوق دلانے کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنا ہے ۔
ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی سمیت پورے ملک میں قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششوں پر اس کے کردار کو سراہے جانے کے بجائے غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کے ذریعے پر امن کارکنان کے صبر کا امتحان لیا جارہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک جانب کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد سرکاری و نجی املاک پر حملوں سمیت بے دریغ ٹارگٹ کلنگ میں مکمل طور پر آزاد ہیں۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں، بے گناہ کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی سمیت سرکاری عمارتوں پر حملے کرنے والوں کے ساتھ نرمی کار ویہ اور پر امن سیاسی سرگرمیاں انجام دینے والے ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریاں اور تشدد بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رویوں کے اس فرق سے نفرتیں اور بد گمانیاں جنم لیتی ہیں۔ اور نفرتوں کی پرورش سانحات کو جنم دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتیں ارباب اختیار کے یکساں سلوک کی مستحق ہیں۔ کسی بھی مخصوص قومیت کے ساتھ متعصبانہ طرز عمل پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال کے تناظر میں کسی طور بھی نیک شگون نہیں ہے ۔ نوید احمد قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ا یم کیو ایم کے خلاف کی جانے والی متعصبانہ کاروائیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور گزشتہ شب گرفتار کئے جانے والے ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.