نوازشریف کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت،حامی اور مخالفین مظاہروں کے لئے تیار، تصادم کا خطرہ

جمعرات 25 ستمبر 2014 20:27

نوازشریف کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت،حامی اور مخالفین مظاہروں کے ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) وزیراعظم میاں نوازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر انکے خلاف مظاہروں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ ان کی جماعت مسلم لیگ(ن) امریکہ نے بھی جوابی مظاہرے کا اعلان کردیا ہے جس سے انکے حامیوں اور مخالفین میں تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔تحریک انصاف یو ایس اے میں دھڑے بندیوں اور اختلاف کے باوجود ایک اجلاس میں متفقہ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور ان کے قیام کے دوران اقوام متحدہ پاکستانی قونصلیٹ اور وزیراعظم کی قیام گاہ والڈروف اشوریا کے سامنے مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جماعت عوامی تحریک اور جنرل(ر) مشرف کی اے پی ایم ایل نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے مظاہروں میں مکمل حمایت اور شرکت کا یقین دلایا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے حامی نوجوانوں اور فیملیز نے بڑی تعداد میں جمعہ کو سہ پہر اقوام متحدہ کے سامنے بڑے مظاہرے میں شرکت کیلئے بسیں بک کروا لی ہیں،بڑی تعداد میں دیگر ریاستوں سے بھی نوجوان نیویارک پہنچ چکے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے حامی بھی جمعہ کے روز اسی جگہ میاں نوازشریف کی حمایت میں اکٹھے ہوں گے،جہاں مخالفین مظاہرہ کرینگے،مسلم لیگ(ن) کے کاروباری اور کنٹرکشن کمپنیوں کے مالکان نے اپنے ملازمین کو اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :