بچی زیادتی کیس کا اصل ملزم گرفتار کرلیا گیا،

ملزم آصف کو ریلوے پولیس نے سٹیشن سے گرفتار کیا ، ملزم ایک بچی کو اغواء کرنے کے بعد دوسرے شہر لے جارہا تھا کہ پکڑا گیا‘ذرائع

جمعرات 25 ستمبر 2014 21:47

بچی زیادتی کیس کا اصل ملزم گرفتار کرلیا گیا،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) بچی زیادتی کیس کا اصل ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم آصف نے اعتراف جْرم کرلیا ہے‘لاہور میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ گزشتہ برس ستمبر میں پیش آیا، سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا اور کئی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر درجنوں مشتبہ افراد پکڑے اور پھر چھوڑ دیئے گئے لیکن بالاآخر ایک سال بعد پولیس یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ واقعے کا اصل ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے‘ذرائع کے مطابق ملزم آصف کو ریلوے پولیس نے سٹیشن سے گرفتار کیا، ملزم ایک بچی کو اغواء کرنے کے بعد دوسرے شہر لے جارہا تھا کہ پکڑا گیا‘ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے مغل پورہ کے علاقے میں متعدد بچیوں سے زیادتی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :