اس سال منعقد ہونے والے ایکسپو سے ادارے کی کامیابیوں کی فہرست میں ایک نیا قابل فخر اضافہ ہوگا: ذیشان علی خان ،ایکسپو میں مقامی اور بین الاقوامی پراپرٹی کے معروف ڈویلپرز شرکت کریں گے:بانی اور سی ای اوZameen.com

جمعرات 25 ستمبر 2014 22:06

اس سال منعقد ہونے والے ایکسپو سے ادارے کی کامیابیوں کی فہرست میں ایک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء)ایکسپو سنٹر لاہور میں اس سال پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی کی نمائش منعقد کی جائے گی ۔اس نمائش کی میزبانی پاکستان کا اولین اور سب بڑا پراپرٹی پورٹل Zameen.comکرے گا۔ Zameen.com Property Expo 2014 کے نام سے ہونے والی نمائش بتاریخ 15-16نومبر 2014ء کو منعقد ہو گی جس میں ملک بھر سے پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔

اس دو روزہ نمائش میں بین الاقوامی شہرت کے حامل پراپرٹی کے ادارے بھی خصوصی شرکت کریں گے ۔ یہ جدید نمائش رئیل اسٹیٹ ایجنسیوں ، ڈویلپرز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ایک شاندار موقع فراہم کرے گی کہ وہ نمائش میں شریک ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور خریداروں کے سامنے اپنے پراجیکٹس اور پراپر ٹی کی نمائش کر سکیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال 2013ء میں بین الاقوامی پراپرٹی ایوارڈز کی حامل Zameen.comنے حکومت پاکستان کے اشتراک سے پاکستان رئیل اسٹیٹ ایکسپو کا کامیاب انعقاد کیا تھا۔

اس کے علاوہ Cityscape Global 2014میں Zameen.comان کا میڈیا پارٹنر تھا۔ اس ادارے کو بڑے پیمانے پر رئیل اسٹیٹ کے پروگرامات منعقد کروانے کا اعزاز حاصل ہے جب کہ امسال ادارہ کی جانب سے ایکسپو کے شرکاء کیلئے مقامی اور بین الاقوامی قابل ذکر پراپرٹی کے پراجیکٹس پیش کئے جائیں گے۔ اس موقع پر Zameen.comکے بانی اور سی ای اوذیشان علی خان نے کہا کہZameen.com Property Expo 2014مقامی افراد کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ پراپرٹی کے سیکٹر میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر محفوظ سرمایہ کاری کر سکیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ سال اچھا ثابت ہو ا ہے اور اس ایکسپو کا انعقاد ہماری کامیابیوں کی فہرست میں ایک اچھا اضافہ ہوگا۔ اس سالZameen.comنے بہت سے نئے راستے اور جہتیں متعارف کروائی ہیں ان میں پراپرٹی کے بارے میں ماہانہ رسالے کا اجراء،پورٹل میں نقشوں کا اضافہ اور موبائل فون ایپلیکیشن قابل ذکر ہیں۔ ادارے نے اس سال کے آغاز میں سنگاپور کے انٹرنیٹ کے بڑے نام Catcha Groupاور ملائشیاء کے ادارےFrontier Digital Venturesکے ساتھ سرمایہ کاری کا ایک معاہدہ بھی طے کیا تھا