سکھر،چاند نظر آتے ہی قربانی کے جانوروں کو سجانے کے سامان کی خریداری میں اضافہ ،

بچوں کا بازاروں میں رش، دوکانداروں نے سامان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

جمعہ 26 ستمبر 2014 21:36

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء)عیدقرباں کا چاند نظر آتے ہی قربانی کے جانوروں کو سجانے کے سامان کی خریداری میں اضافہ بچوں کا بازاروں میں رش دوکانداروں نے سامان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تفصیلات کے مطابق عید قرباں کا چاند نظر آتے ہی سکھرمیں گہما گہمی بڑھ گئی جانوروں کو بڑی خوبصورتی کیساتھ سجانے کیلئے سجاوٹ کے سامان کی دکانوں پر بچوں اور بڑوں کا رش بڑھ گیا ہے بچوں نے مختلف اقسام کے سجاوٹ کی خریداری کی دکانداروں نے بھی سجاوٹ کے سامان کی خریداری میں تیزی کے بعد سامان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔