سبی :میر چاکر روڈ پر دھماکہ ، متعدد زفراد زخمی ،ہلاکتوں کا اندیشہ

ہفتہ 27 ستمبر 2014 11:39

سبی :میر چاکر روڈ پر دھماکہ ، متعدد زفراد زخمی ،ہلاکتوں کا اندیشہ

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر 2014ء) سبی کے علاقے میر چاکر روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے ، اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ میر چاکر روڈ پر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں بم نصب کیا گیا تھا جو اچانک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ، بم اور موٹر سائیکل کے ٹکڑے لگنے سے متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے اکثر کی حالت تشویش ناک ہے ، مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ، دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد جمع کرنے شروع کر دئیے ۔

متعلقہ عنوان :