فلمسٹار ہماعلی کی ناز تھیٹر میں امان اللہ اور سنہری کے ساتھ پہلی مرتبہ پرفارمنس

ہفتہ 27 ستمبر 2014 12:17

فلمسٹار ہماعلی کی ناز تھیٹر میں امان اللہ اور سنہری کے ساتھ پہلی مرتبہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) فلمسٹار ہماعلی کی ناز تھیٹر میں کنگ آف کامیڈی امان اللہ اور اداکارہ سنہری کے ساتھ پہلی مرتبہ پرفارمنس ، خوب داد دی گئی۔ ناز تھیٹر میں زیرنمائش سٹیج ڈرامہ ” عشق تماشا “میں تینوں فنکار پہلی مرتبہ اکٹھے اداکاری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے دوران ہماعلی کی شاندار ڈانس پرفارمنس پر ڈرامہ بینوں نے ہال میں ناچنا شروع کردیا جن کو سکیورٹی گارڈز نے زبردستی ان کے کوسیٹوں پر بٹھایا ۔ ڈرامہ ”عشق تماشا“ کی دیگر کاسٹ میں ادکارہ نمرہ نور ،مدھو ،ند ابٹ ،اشرف راہی ،شکیل چن ،منوردیوانہ ،بدر خان اور علی جان شامل ہیں ۔ڈرامے کی تحریر وہدایت ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر راجہ شہزادقمر ہیں ۔