گلوکار جواد احمد پرسوں اپنی 44 ویں سالگرہ منائیں گے

ہفتہ 27 ستمبر 2014 12:18

گلوکار جواد احمد پرسوں اپنی 44 ویں سالگرہ منائیں گے

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) گلوکار جواد احمد سوموار کو اپنی 44 ویں سالگرہ منائیں گے ۔ سوشل میڈیا کے مطابق جواد احمد 29ستمبر 1970ء کولاہور میں پید ا ہوئے ۔ انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئر نگ ٹیکنالوجی مکینکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا باقاعدہ آغاز 2000ء میں کیا ۔ ان کی پہلی میوزیکل البم ”مہندی “ریلیز ہوئی جس کو بھرپور شہرت ملی ۔ 2003ء میں ان کو لکس بیسٹ گلوکار کا ایوارڈ دیاگیا ۔ جبکہ 2006ء میں گلوکار جواد احمد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تمغہ امتیاز دیاگیا ۔جواد احمد نے بطور ڈائریکٹر ،پروڈیوسر ،رائٹر کے طور پر بھی کام کیا ۔