سلمان کیساتھ فلم کرنے کی خواہش ہے، جوہی چاؤلہ

ہفتہ 27 ستمبر 2014 12:31

سلمان کیساتھ فلم کرنے کی خواہش ہے، جوہی چاؤلہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ نے اداکار سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بالی ووڈ میں 25 سال بعد گزارنے کے بعد جوہی چاولہ نے حال ہی میں ایک ہالی ووڈ فلم ”ہنڈرڈ فٹ جرنی “ میں بطور مہمان اداکارہ کے کام کیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ انھوں نے ماضی میں بالی ووڈ کے سپر اسٹارز اداکار عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں مگر ابھی تک سلمان خان کے ساتھ کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا۔

حال ہی میں قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ جوہی چاولہ اداکار سلمان خان کے ساتھ ایک فلم میں آ رہی ہیں لیکن اداکارہ نے ایسی کسی بھی پیشرفت سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ ”میری خواہش ہے کہ میں سلمان خان کے ساتھ فلم میں آوٴں لیکن ابھی تک ایسی کوئی بھی فلم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

“ جوہی نے بتایا کہ اس سے پہلے لکھنوکے دورے کے موقع پر میڈیا سے پرہیز ہی کی جاتی رہی ہے تاہم اس مرتبہ مجھے کچھ احساس ہوا کہ میں اس شہر کی عظیم تعمیرات خاص طور پر سیالی علاقے دیکھوں‘ میں تو ممبئی میں رہتی ہوں تو جب میں کسی دوسرے شہر جاتی ہوں جیسا کہ لکھنو اور کانپور تو مجھے تاریخی گھر‘ کھلی جگہیں دیکھنے میں خوشی ہوتی ہے مگر اب لگتا ہے کہ لکھنو بھی ہمارے ممبئی کی طرح ہی ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :