رنبیر کپور کل اپنی 32ویں سالگرہ منائیں گے

ہفتہ 27 ستمبر 2014 12:37

رنبیر کپور کل اپنی 32ویں سالگرہ منائیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء)بالی ووڈ میں اداکاری کے حوالے سے تیزی سے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے اداکار رنبیر کپور28 ستمبر کواپنی 32ویں سالگرہ منائیں گے ۔بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور 28 ستمبر 1982 ء کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے، رنبیر بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ کے اکلوتے بیٹے ہیں۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور نے 2007 میں سنجے لیلا بنسالی کی فلم ساوریا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیاجس میں اداکاری پر رنبیر کپور کو فلم فیئربیسٹ میل ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیاجس کے بعد انہوں نے ویک اپ سڈ، عجب پریم کی غضب کہانی، راکٹ سنگھ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔رنبیر کی کامیابیوں کا سلسلہ ابھی جاری تھا کہ2013 ء میں رنبیر کپور کی ریلیز ہونی والی فلم “یہ جوانی ہے دیوانی اور بے شرم” نے باکس آفس پر اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑدیئے۔ لاجواب پرفارمنس اور بے مثال اداکاری کے باعث باکس آفس پر تہلکہ مچادینے والے رنبیر کپور کی آنے والی فلموں میں رائے،بومبے ویلوٹ اور جگا جاسوس شامل ہیں جوآئندہ برس ریلیز کی جائیں گی۔