سعودی حکام نے جدہ میں ٹریفک کے نئے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد شروع کر دیا

ہفتہ 27 ستمبر 2014 12:59

سعودی حکام نے جدہ میں ٹریفک کے نئے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد شروع کر ..

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) سعودی عرب میں ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنیوالے ڈرائیورز کو ایک رات حوالات میں گزارنا پڑیگی۔سعودی حکام نے جدہ میں ٹریفک کے نئے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اہم شاہراؤں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو پکڑا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اب خلاف ورزی کرنیوالے افراد 24 گھنٹے حوالات میں گزارنے کے بعد ہی جرمانے کی رقم ادا کر سکیں گے۔حکام نے سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں کو بھی اہم چوراہوں پر تعینات کیا ہے تاکہ ٹریفک لائٹس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کوبھی پکڑا جا سکے۔