Live Updates

تحریک انصاف کل مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ،عمران خان سمیت مرکزی قائدین خطاب کرینگے

ہفتہ 27 ستمبر 2014 14:08

تحریک انصاف کل مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ،عمران خان ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کل اتوار مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ، جلسے سے عمران خان سمیت مرکزی قائدین خطاب کریں گے ۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ تحریک انصاف 28ستمبر کے جلسے میں تعداد کے لحاظ سے اپنے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دے گی ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کے جلسے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اس سلسلہ میں پنجاب پولیس کے تین ایس پیز کی سربراہی میں 4ہزار سے زائد پولیس اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی کے اپنے رضاکار بھی شرکاء کے لئے جلسہ گاہ کے داخلی راستوں اور جلسہ گاہ کے اندر ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔

ٹریفک انتظامات کے سلسلہ میں ایک سو سے زائد ٹریفک وارڈنز بھی تعینات ہوں گے ۔ تحریک انصاف کی طرف سے فیملیوں اور خواتین کیلئے علیحدہ پنڈال تیار کئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق صوبائی ذمہ داران نے پارٹی سربراہ عمران خان کو ٹیلیفون کرکے مینا رپاکستان جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی جس پر قیادت نے اعتماد کا اظہار کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات