دلہن لاﺅ، ووٹ لے جاﺅ: بھارتی نوجوانوں کا انوکھا مطالبہ

ہفتہ 27 ستمبر 2014 14:09

دلہن لاﺅ، ووٹ لے جاﺅ: بھارتی نوجوانوں کا انوکھا مطالبہ

چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر 2014ء) بھارتی ریاست ہریانہ میں انتخابات کے موقع پر ووٹ مانگنے کیلئے نکلے امیدواروں سے نوجوانوں نے ووٹ کے بدلے دلہن دلانے کی مانگ کی ہے۔ کنوارے نوجوانوں نے اپنا حتمی فیصلہ سنا دیا ہے کہ جو امیدوار ان کی شادی کرائے گا وہ اسی کو ووٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

کنوارے نوجوانوں نے جندکنوارہ یونین بھی قائم کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ ہریانہ میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعداد زیادہ ہے۔ جند کنوارہ یونین کے عہدیدار پردیپ سنگھ کے مطابق اس مطالبے کا سبب بہت سارے نوجوانوں کی شادیاں نہ ہونا ہے۔ میرج بیوروز شادی کرانے کیلئے بھاری رقم وصول کرتے ہیں جبکہ غریب نوجوانوں کے پاس اتنی رقم نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :