شاہ محمود نےآزادی کنٹینر اسلام آباد سےمنتقلی کا اشارہ دیدیا

ہفتہ 27 ستمبر 2014 16:36

شاہ محمود نےآزادی کنٹینر اسلام آباد سےمنتقلی کا اشارہ دیدیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر 2014ء) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کے کنٹینر کو پہیے لگیں گے، کنٹینر کے ساتھ عوام کی دعائیں ہیں، یہ رکے گا نہیں، کنٹینر پنجاب سے گھوٹکی کے راستے سندھ میں داخل ہوگا، تاہم کنٹینر کی روانگی کی تاریخ کا اعلان عمران خان کریں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفت گو میں تحریک انصاف کے سینیر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اہلیان لاہور نے 30 اکتوبر 2011 کا جلسہ کامیاب بنایا تھا، اب نئے پاکستان کی تحریک کا آغاز بھی مینار پاکستان سے کر رہے ہیں، تاہم اسلام آباد میں دھرنا جاری رہے گا، لاہور کے بعد کوئٹہ اور ملتان بھی جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دھرنا آزادی چوک سے آگے بڑھ کر دیگر شہروں میں بھی جائے گا، اب عمران خان کے کنٹینر کو پہیے لگیں گے، کنٹینر کے ساتھ عوام کی دعائیں ہیں، یہ رکے گا نہیں، کنٹینر پنجاب سے گھوٹکی کے راستے سندھ میں داخل ہوگا، تاہم کنٹینر کی روانگی کی تاریخ کا اعلان عمران خان کریں گے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود نے کہا کہ ہم کرپٹ سیاست مسترد کر کےعوام کو سیدھاراستہ دکھا رہے ہیں، بھٹو کا فلسفہ اور جماعت دفن کر کے حواری قابض ہوگئے، بھٹو کا فلسفہ دفن کرنے والے ہمیں کیا سیدھا راستہ دکھائیں گے،، انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ نواز شریف خود اپوزیشن میں رہ کر لانگ مارچ کیوں کرتے تھے، عوام فیصلہ کریں گے کون کامیاب ہے اور کون نہیں، شکست خوردہ عناصر پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں، ہماری صرف ایک لابی اور ایک پلان ہے جس کا نام ہے پاکستان۔

وزیراعظم کے بیرون ملک دورے پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خطاب کے وقت باہر’’گونوازگو‘‘کے نعرے لگ رہے تھے، ہم لندن میں منتخب ہوئے نہ مسترد،نہ کوئی لندن پلان ہے، تبدیلی کامشن وقت کی قید سے آزاد ہوتا ہے۔ جاوہد ہاشمی سے متعلق دیئے گئے بیان پر شاہ محمود نے کہا کہ باغی اور داغی کا معاملہ عوام پر چھوڑتے ہیں، یہ تو وقت ہی بتائے گا مک مکا کس نے کیا، تحریک انصاف سے بے شک کوتاہیاں ہوئیں لیکن ہم نے نئی روایت ڈالی ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی مدت پوری نہیں کرسکے گی،الیکشن2018سے پہلے ہونگے،الیکش کمیشن خود مختار ہوا تو آئندہ انتخابات میں سویپ آؤٹ کریں گے، عمران خان ملک کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے۔اسپیکر اور استعفوں پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ استفعوں کے معاملے پر اسپیکر اسمبلی کے پاس نہیں جائیں گے،اسپیکر انفرادی طور پر کیوں بلا رہے ہیں،چالیں سمجھ رہے ہیں، سراج الحق محترم ہیں، جلد سیاسی جرگے سے ملاقات کریں گے، اسپیکر ہمیں علیحدہ علیحدہ بلا کر اپنی مرضی کے نتائج چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :