سندھ ترقی پسند پارٹی کے زیر اہتمام ، سندھ میری اماں ریلی نکالی گئی

ہفتہ 27 ستمبر 2014 17:41

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے زیر اہتمام ، سندھ میری اماں ریلی نکالی گئی ، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، سندھ کی تقسیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، الطاف حسین اپنا بیان واپس لے اور سندھی قوم سے معافی مانگے بصورت دیگر سندھ کے غیرتمند جوان سڑکوں پر نکل آئیں گے اور ایم کیو ایم کو صفہ ہستی سے مٹا دیں گے ، ترقی پسند پارٹی کے قائم مقام چیئرمین جام عبدالفتاح سمیجو ، حیدر ملاح ، ڈاکٹر احمد نوناری ، شبیر منگسی ، نصرت چنا ، اویس جسکانی ، انیس صبحپوٹو کا پریس کلب کے سامنے شرکاء سے خطاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کے زیر اہتمام سندھ میری اماں ریلی اسٹیشن روڈ سے نکالی گئی ، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، ریلی کی قیادت سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی قائم مقام چیئرمین جام عبدالفتح سمیجو ، حیدر ملاح ، ڈاکٹر احمد نوناری ، شبیر منگسی ، نصرت چنا ، اویس جسکانی ، انیس صبحپوٹو ، اقبال ہاجانو ودیگر کررہے تھے ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے غیرتمند پانچ کروڑ سندھی سندھ کی ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ، دہشت گرد وٹولا اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ، ہندستان سے آنے والے بھوکوں اور ننگوں کو سندھیوں نے پناہ دی آج سندھ کی سرزمین پر رہنے والے سندھ دھرتی کی تقسیم کی بات نہ کریں اگر سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کی گئی تو سندھ کے غیرتمند نوجوان سڑکوں پر نکل آئیں گے اور سندھ دشمنوں کو واپس ہندوستان بھیج دیں گے ، الطاف حسین کی حمایت کرنے والے بے غیرت سندھی وڈیرے ہوش کے ناخن لیں سندھ اسمبلی میں بیٹھ کر صرف مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ لگانے اور قرار داد پاس کرنے سے سندھ کی حفاظت نہیں کی جاسکتی ، الطاف حسین فوری طورپر سندھ کی تقسیم کا بیان واپس لیں اور سندھی قوم سے معافی مانگے اگر سندھ میں فسادات ہوئے تو اس کی تمام تر ذمیداری الطاف حسین پر عائد ہوگی ، انہوں نے اردو بولنے والوں سے اپیل کی ایم کیو ایم سے لاتعلقی کا اعلان کرے کیوں کہ ہم سندھ میں رہنے والے تمام اردو بولنے والوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ ٹنڈومحمدخان کی شوگر ملوں پر سابق صدر آصف علی زرداری کے اشاروں پر غندوں نے قبضہ کر رکھا ہے اور ہزاروں غریب مزدوروں کو بیروزگار کر دیا ہے ، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :