مَردوں اور عورتوں کو ایک دوسرے میں کیا اچھا لگتا ہے ؟ ایک دلچسپ انکشاف

ہفتہ 27 ستمبر 2014 17:50

مَردوں اور عورتوں کو ایک دوسرے میں کیا اچھا لگتا ہے ؟ ایک دلچسپ انکشاف

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر 2014ء)نہ مرد خوبصورت چہروں پر مرمٹتے ہیں اور نہ ہی خواتین مردانہ وجاہت کا کوئی ایک سکیل بناتی ہیں۔ مرد اور عورت دونوں کی ترجیحات الگ الگ ہوتی ہیں اور اپنے اپنے مفادات کے پیش نظر زندگی کا ساتھ یا دوستی کے لئے پارٹنر کا چناﺅ کرتے ہیں۔ یہ وہ تحقیقاتی رپورٹ ہے جو کہ نیشنل اکیڈمی آف سائنس لندن کے جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق اکثر مرد فطری خوبصورتی کو پسند کرتے ہیں لیکن زندگی کا ساتھ نبھانے کے لئے وہ جسمانی خوبصورتی کے علاوہ کچھ دیگر خوبیوں پر بھی فوکس کرتے ہیں جیسے سیرت اچھی ہو، عادت اچھی ہو، فرمانبردار ہو اور سگھڑ پن ہو۔ اسی طرح دوسری جانب خواتین کی اکثریت کسی موٹے اور پھولے ہوئے گالوں والے مرد کو پسند اور ترجیح دیتی ہیں، کسی بھی کنجوس اور بخیل شخص پر، ان کے نزدیک مرد کا وجیہہ ہونے سے زیادہ اہم اس کا دریا دل ہونا، محنتی ہونا اور خیال کرنے کا احساس رکھنے والا ہونا ضروری ہے۔