حصول اقتدار منزل نہیں،نئے پاکستان کی تحریک کا آغاز ہو گیا :شاہ محمود قریشی

ہفتہ 27 ستمبر 2014 18:59

حصول اقتدار منزل نہیں،نئے پاکستان کی تحریک کا آغاز ہو گیا :شاہ محمود ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حصول اقتدار ہماری منزل نہیں، پی ٹی آئی نے عوام کو نظریاتی پلیٹ فارم دیا ہے، جس سے نئے پاکستان کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے اورعمران خان کا پیغام جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تنگ آ چکے ہیں،ان دونوں جماعتوں نے قوم کو مایوس کیا ہے، سندھ کی دھرتی بہت برکتوں والی ہے، میں خود کو تقریبا سندھی سمجھتا ہوں،سندھی لوگ سیاسی حوالے سے بھی بہت باشعور ہیں اور انہوں نے آمریت کے خلاف بہت قربانیاں دیں ہیں۔

تحریک انصاف کی رہنماءزہرہ شاہ کے قتل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ان کے تمام قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے ملک میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :