اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوروپے کے مقابلے ڈالر،یورواوربرطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں نمایاں کمی کارجحان

ہفتہ 27 ستمبر 2014 19:05

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوروپے کے مقابلے ڈالر،یورواوربرطانوی پاؤنڈ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوروپے کے مقابلے ڈالر،یورواوربرطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں نمایاں کمی کارجحان دیکھاگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر15پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید102.50روپے سے کم ہوکر102.35روپے اورقیمت فروخت102.70روپے سے کم ہوکر102.55روپے ہوگئی اسی طرح 1.25روپے کی نمایاں کمی سے یوروکی قیمت خرید130.75روپے سے کم ہوکر129.50روپے اورقیمت فروخت131روپے سے کم ہوکر129.75روپے پر آگئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدرمیں بھی1.25روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید167روپے سے کم ہوکر165.75روپے اورقیمت فروخت167.25روپے سے کم ہوکر166روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوروپے کی نسبت یواے ای درہم اورسعودی ریال کی قدرمیں بالترتیب13پیسے اور12پیسے کی کمی واقع ہوگئی جس کے بعد یواے ای درہم کی قیمت فروخت28.08روپے سے کم ہوکر27.95روپے اورسعودی ریال کی قیمت فروخت27.45روپے سے کم ہوکر27.33روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :