Live Updates

حکومت پنجاب کا مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسہ پر فری ہینڈ کا فیصلہ

ہفتہ 27 ستمبر 2014 20:46

حکومت پنجاب کا مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسہ پر فری ہینڈ کا فیصلہ

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) حکومت پنجاب نے آج مینار پاکستان لاہور پر ہونیوالے تحریک انصاف کے جلسہ کے موقع پر فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر ہونیوالے جلسے میں آنیوالے جلوسوں‘ قافلوں‘ ریلیوں کو نہ روکا جائیگا جبکہ پولیس کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرگودھا سمیت آنیوالے تمام قافلوں کو بلا روک ٹوک مینار پاکستان آنے دیں اور کسی قسم کی کوئی پکڑ دھکڑ نہ کی جائے ذرائع کے مطابق سرگودھا سے تحریک انصاف کا قافلہ ضلعی صدر کی سربراہی میں آج لاہور روانہ ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات