بین الاقوامی پروازوں کو خراسان گروپ سے خطرہ

ہفتہ 27 ستمبر 2014 21:23

بین الاقوامی پروازوں کو خراسان گروپ سے خطرہ

واشنگٹن (ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء ) امریکا میں ایوی ایشن سکیورٹی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے شام میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کے ایک ذیلی سیل کو یورپ اور امریکا پہنچنے والے طیاروں کے تحفظ کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ جان پسٹل نے رواں ہفتے اس سیل پر امریکی فضائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ناگزیر حملوں یا دہشت گردی کے ایسے منصوبوں کو روکنا تھا جن پر جلد ہی عمل کیا جانے والا تھا۔

انہوں نے یہ بات شام میں قائم دہشت گروہ القاعدہ کے ایک سیل کے حوالے سے کہی جسے خراسان گروپ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پسٹل نے بتایا کہ یہ گروہ ہوائی اڈوں کی سکیورٹی سے بچ نکلنے کیلیے ڈیزائن کے گئے دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات پر تحقیق اور ان کا تجربہ کرتا رہا ہے۔