Live Updates

تحریک انصاف کے بعد نواز لیگ میں بھی ایک باغی پیدا ہوگیا،

مسلم لیگ (ن )سندھ کے سابق صدر غوث علی شاہ کے قدم ڈگمگانے لگے، عنقریب وہ ( ن )لیگ کو خیر باد کہے دیں گے

ہفتہ 27 ستمبر 2014 21:23

تحریک انصاف کے بعد نواز لیگ میں بھی ایک باغی پیدا ہوگیا،

اسلام آباد (ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے بعد نواز لیگ میں بھی ایک باغی پیدا ہوگیا، مسلم لیگ ن سندھ کے سابق صدر غوث علی شاہ کے قدم ڈگمگانے لگے ، عنقریب وہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہے دیں گے ان کے علاوہ دیگر سنیئر مسلم لیگ ن کے رہنما وزیر اعظم محمد نواز شریف کے رویے سے نالاں ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبیونل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ہے قائم علی شاہ کو دھاندلی پر 8 سال کیلئے نااہل کیا گیا، قائم علی شاہ نے فیصلے کو چیلنج بھی نہیں کیا تھا، انہوں نے کہا کہ دھرنوں پر بیٹھنے والوں سے پوچھیں ان پر کیا گزر رہی ہے، ، مسئلہ ہے تو لوگ گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بندہ وزیراعظم بن جاتا ہے تو کسی کی نہیں سنتا، نوازشریف مشورے سنتے تو مشکل میں نہ پڑتے۔دھرنوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل درآمد نہیں ہوگا تو دھرنے ہوں گے، ہر اس احتجاج کی حمایت کرتا ہوں جو غلط قدم پر اٹھایا جائیانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب اپوزیشن میں ہوتی تو اس کی قیادت بڑی اچھی ہوتی لیکن جب اقتدار میں آتی ہے تو ورکروں کو بھول جاتی ہے ہمارے حکمرانوں کو غریب لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات