گو نواز گو ہر دل کی آواز ہے ،یہ نعرہ سایہ بن کر ان کا پیچھا کرے گا ‘ شیخ رشید،عوام کا خون چوسنے اور کرپشن کرنیوالے اکٹھے ہو سکتے ہیں تو مسائل زدہ کیوں اکٹھے نہیں ہو سکتے ‘ انٹر ویو

ہفتہ 27 ستمبر 2014 22:53

گو نواز گو ہر دل کی آواز ہے ،یہ نعرہ سایہ بن کر ان کا پیچھا کرے گا ‘ شیخ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر عوام کا خون چوسنے اور کرپشن کرنیوالے اکٹھے ہو سکتے ہیں تو مسائل زدہ کیوں اکٹھے نہیں ہو سکتے،نیند کی خوراک کی بھاری مقدار لینے کے باوجود گو نواز گو کا نعرہ حکمرانوں کو راتوں کو سونے نہیں دیتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اورحکمران بھی اس سے آگاہ ہیں۔

حکمرانوں کے جانے کے دن جوں جوں قریب آ رہے ہیں کرپشن او رلوٹ مار کی رفتار میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ عوام کی جیبوں پر اوور بلنگ کے ذریعے صرف ایک ماہ میں ستر ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے ۔ کیا کسی مہذب معاشرے میں اسکی مثال ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام میں شعور آ چکا ہے ، گو نواز گو ہر دل کی آواز ہے اور یہ نعرہ سایہ بن کر حکمرانوں کا پیچھا کرے گا ۔