سعودی عرب میں پاکستانیوں کو جعلی ویزے جاری کرنے والاپکڑاگیا،ملزم وزارت لیبر کے ایک ڈیپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر جنرل تھا،کیس سخت سزاکے مطالبے کے ساتھ عدالت کو بھیج دیاگیا

ہفتہ 27 ستمبر 2014 23:01

سعودی عرب میں پاکستانیوں کو جعلی ویزے جاری کرنے والاپکڑاگیا،ملزم وزارت ..

ریاض(ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) پاکستانی ملازمین کو جعلی سعودی ویزے جاری کرنے کے لیے وزیر برائے لیبر کے دستخطوں کی جعلسازی کرنے والے سینئر افسر کے مبینہ جرائم کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں،اور ملزم کا کیس سخت سزا کے مطالبے کے ساتھ متعلقہ عدالت کو بھیج دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ملزم نے تین سعودی کمپنیوں کے لیے ملازمین کی بھرتی کے لیے 1083پاکستانی ملازمین کو ویزے فراہم کرنے کی خاطر سعودی وزیر برائے لیبر عادل فقیہہ کے جعلی دستخط کیے۔

(جاری ہے)

کنٹرول اینڈ انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ نے ملزم اور تین سعودی کمپنیوں سے متعلق تین کاروباری شخصیات کا کیس ایڈمنسٹریٹو کورٹ کو بھیج دیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق ملزم وزارت لیبر کے ایک ڈیپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر جنرل تھا۔جعلسازی کا واقعہ تین سال قبل ہوا جب تین کمپنیوں نے پاکستانی ملازمین کے ویزوں کے لیے درخواست دی اور ملزم نے ایک ساتھی کی مدد سے وزیر برائے لیبر کے جعلی دستخط کر کے ویزے جاری کرانے کی کوشش کی تاہم ایجنسیوں نے ویزوں کے اجراء سے پہلے ہی جعلسازی کا سراغ لگا لیا۔بورڈ نے چاروں ملزمان کے لیے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے اور ذرائع کے مطابق مقدمے کا باقاعدہ آغاز عید الاضحٰی کی چھٹیوں کے فوری بعد ہو گا

متعلقہ عنوان :