Live Updates

آج فیصلہ ہوجائیگالاہورکس کا ہے ،شریف خاندان سالوں سے حکومت میں رہ کر کاروبار کر رہا ہے مزیدجاری نہیں رکھنے دینگے،عمران خان،

ہمارا پر امن احتجاج جاری ہے، قوم جاگ چکی ، دنیا بھر میں طویل ترین دھرنے کا ریکارڈ بنا دیا خاندانی سیاست کو دفن کرنے جا رہے ہیں ، عوام کو حقوق دلا کر رہیں گے،طارق ملک نے انتخابات میں دھاندلی کی تصدیق کر دی،طاہر عالم!تم اصلی خان نہیں بلکہ گیدڑ ہو، نواز شریف اپنا استعفیٰ دینے میں ذرا سی اور دیر کر دیں تا کہ میں پورے پاکستان کو ان کے حقوق تو بتا دوں، حکومت دھاندلی سے آئی اور کرپشن کر رہی ہے، اسلام آباد ایئر پورٹ کا منصوبہ 35ارب سے بڑھ کر 65ارب روپے تک پہنچ گیا، دھرنے کے شرکاء سے خطاب

ہفتہ 27 ستمبر 2014 23:01

آج فیصلہ ہوجائیگالاہورکس کا ہے ،شریف خاندان سالوں سے حکومت میں رہ کر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا پر امن احتجاج جاری ہے اور قوم جاگ چکی ہے، ہم نے تو دنیا بھر میں طویل ترین دھرنے کا ریکارڈ بنا دیا ہے اور ہماری آواز دنیا بھر میں جا رہی ہے، شریف خاندان سالوں سے حکومت میں رہ کر کاروبار کر رہا ہے ہم مزید ان کو یہ کاروبار جاری رکھنے نہیں دیں گے، خاندانی سیاست کو دفن کرنے جا رہے ہیں اور عوام کو حقوق دلا کر رہیں گے، لاہور میں ایک بہت بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے اور مجھے پتا ہے کہ لاہوریے میری آواز پر لبیک کہنے والے ہیں ،آج فیصلہ ہوجائیگاکہ لاہورتحریک انصاف ، یامسلم لیگ (ن) کا ہے ،میں شرکاکو مبارکباد دیتا ہوں کہ ہمارے کارکنوں کے قتل پر وزیر اعظم ، آئی جی اسلام آباد اور وزیر داخلہ نثار خان کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے، ہم یہ بات مقدمے تک نہیں رہنے دیں گے، میں اسلام آباد پولیس کے گلو بٹ طاہر عالم سے کہتا ہوں تم خود کوخان کہتے ہو اور اصل میں تم گیدڑ ہو ،ہفتہ کو یہاں ڈی چوک میں تحریک انصاف کے جاری آزادی مارچ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ نواز شریف اپنا استعفی دینے میں ذرا سی اور دیر کر دیں تا کہ میں پورے پاکستان کو ان کے حقوق تو بتا دوں، یہ حکومت دھاندلی سے آئی اور کرپشن کر رہی ہے، اسلام آباد ایئر پورٹ کا منصوبہ 35ارب سے بڑھ کر 65ارب روپے تک پہنچ گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہمارے دھرنے کی وجہ سے میٹرو پس منصوبے پر 600کروڑ روپیہ ضافی خرچ ہوں گے، یہ اس جھوٹی حکومت کا ایک اور جھوٹ ہے اور اب تو نواز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں جھوٹ بولنے پر کیس کی سماعت بھی پیرکو ہونے جا رہی ہے،انہو ں نے کہا کہ میں دھرنے کے شرکاپر حکومتی تشدد کو کبھی نہیں بھولوں گا، ان سے حساب لوں گا، میں شرکاکو مبارکباد دیتا ہوں کہ ہمارے کارکنوں کے قتل پر وزیر اعظم ، آئی جی اسلام آباد اور وزیر داخلہ نثار خان کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے، ہم یہ بات مقدمے تک نہیں رہنے دیں گے، میں اسلام آباد پولیس کے گلو بٹ طاہر عالم سے کہتا ہوں تم خود کوخان کہتے ہو اور اصل میں تم گیدڑ ہو ،انہوں نے سابق چیئرمین نادرا کی جانب دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق انکشافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ طارق ملک نے کہا ہے کہ جب میں چیئرمین تھا تو ایک دن میں ایک لاکھ ووٹوں کی تصدیق ہو سکتی تھی، اس کا مطلب ہے ہمارے چار حلقے تو صرف چار روز میں آڈٹ ہو سکتے تھے مگر اس بد نیت حکومت نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا، طارق ملک نے درست سیاہی اور کا غذ استعمال نہ کرنے کی بھی تصدیق کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھاندلی کرنے والے لوگوں کے نام بھی عدالتوں کو دے دئے تھے مگر اس کے خلاف کیا کاروائی ہوئی؟ جب کہ تمام حلقوں کی تصدیق بھی چند ماہ میں ممکن ہے، اس کے بعد تو ہم استعفی لئے بغیر اور تحقیقات کروائے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ نواز شریف کے استعفے تک دھرنا جاری رکھیں گے اور محمود غزنوی کی طرح شہر شہر میں جلسے کر کے اس حکومت پر حملے بھی جاری رکھیں گے،انہوں نے کہاکہ لاہور میں ایک بہت بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے اور مجھے پتا ہے کہ لاہوریے میری آواز پر لبیک کہنے والے ہیں اورآج فیصلہ ہوجائیگاکہ لاہورتحریک انصاف ، یامسلم لیگ (ن) کا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات