مودی کیخلاف سمن کی تکمیل کرانے والے کیلئے 10ہزار ڈالر انعام کا اعلان ،انعام کا اعلان انسانی حقوق کی تنظیم امریکن سینٹر فارجسٹس نے کیا

ہفتہ 27 ستمبر 2014 23:17

مودی کیخلاف سمن کی تکمیل کرانے والے کیلئے 10ہزار ڈالر انعام کا اعلان ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء ) انسانی حقوق کی تنظیم نے بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کیخلاف امریکی عدالت کے سمن کی تکمیل کرانے والے کو دس ہزار ڈالرانعام دینے کا اعلان کردیا ، سمن گجرات فسادات پرعدالت نے جاری کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے لئے دورہ امریکا کے رنگ اس وقت پھیکے پڑگئے جب ایک وفاقی عدالت نے ان کے خلاف سمن جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

2002میں گجرات میں مسلم کش فسادات کے سلسلے میں نریندر مودی کے خلاف دیگر دو متاثرین کے ساتھ مقدمہ کرنے والی انسانی حقوق کی تنظٰیم امریکن سینٹر فارجسٹس نے سمن مودی تک پہنچانے والے کو دس ہزارڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔وفاقی عدالت نے مودی کو سمن مل جانے کی صورت میں اکیس دن کے اندر اندر عدالت میں جواب داخل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔نیویارک کے قانون کے مطابق اگردس یا پندرہ فٹ کے فاصلے سے بھی کسی کو سمن دے دئیے جائیں تواسے سمن کی تکمیل سمجھا جاتا ہے۔ وائٹ ہا?س کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کو بین الاقوامی قوانین کے تحت سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :