بالی وڈ فلم” ویلکم ٹوکراچی“‘ 2015ء میں ریلیز ہوگی

پیر 29 ستمبر 2014 11:27

بالی وڈ فلم” ویلکم ٹوکراچی“‘ 2015ء میں ریلیز ہوگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) بھارتی اداکار عرفان خان اورارشد وارثی کراچی شہر پر بننے والی مزاحیہ فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہورہے ہیں۔دونوں فنکاراب سے چھ سال قبل فلم”کریزی فور“میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”ویلکم ٹو کراچی“ کی کہانی دوکرداروں کے گرد گھومتی ہے جو ساحل سمندر کے کنارے واقع شہر میں نئے وارد ہوئے ہیں جہاں سیاسی انتشار کی صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایت کارروہت شیٹھی سے جب سوال کیا گیا کہ ’کراچی‘ کو فلم کے موضوع کے لئے کیوں چناگیا؟ تو انہوں نے جواب دیاکہ ”دوسریساحلی شہروں کے مقابلے میں کراچی ایک خطرناک شہر سمجھا جاتا ہے لیکن اچھے لوگ ہرجگہ پائے جاتے ہیں، اور یہی اس فلم کا مرکزی خیال ہے“۔مزاحیہ فلم کے مرکزی کرداروں کے لئے عرفان خان اور ارشد وارثی کے ناموں کا اعلان کیا جاچکا ہے لیکن ہیروئن کا کردار کونسی اداکارہ نبھائیں گی اس بات کو تاحال صیغہ راز رکھا جارہا ہے۔مزاح سے بھرپورفلم ”ویلکم ٹو کراچی“ دوہزار پندرہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :