کابل،اشرف غنی نےصدر، عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹیو کاحلف اٹھالیا

پیر 29 ستمبر 2014 11:36

کابل،اشرف غنی نےصدر، عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹیو کاحلف اٹھالیا

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) افغانستان کے نو منتخب صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ تقريب حلف برادری کا انعقاد افغان صدارتی محل میں کیا گیا، جہاں 1400 سے زائد ملکی اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی، اس موقع پر سبکدوش صدر افغان کرزئی نے عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کو گلے لگایا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عبداللہ عبداللہ کا چیف ایگزیکٹو کا عہدہ وزیراعظم کے مساوی خیال ہوگا، دونوں رہنماؤں کے مابین افغانستان میں امریکی وزیر خارجہ کی کوششوں کے نتیجے میں قومی حکومت کا قیام وجود میں آیا ہے، جس میں دونوں مضبوط صدارتی امیدواروں کو اہم عہدے حاصل ہوں گے۔ تقریب میں پاکستان کے صدر ممنون حسین، اسماعلی فرقے کے رہنما پرنس کریم آغا، بھارتی نائب صدر، سمیت مختلف اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں۔ س

متعلقہ عنوان :