جمشید دستی کا 26 اکتوبر سے باقاعدہ تحریک صوبہ جنوبی پنجاب شروع کرنے کااعلان

پیر 29 ستمبر 2014 12:17

جمشید دستی کا 26 اکتوبر سے باقاعدہ تحریک صوبہ جنوبی پنجاب شروع کرنے ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے 26 اکتوبر کو ڈی جی خان سے تحریک صوبہ جنوبی پنجاب کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہر دور میں عوام کے حقوق سلب کئے رکھے جس کی وجہ سے پسماندہ علاقوں کے عوام شدید محرومیوں کا شکار ہیں، تحریک کے آغاز کے موقع پر ڈی جی خان میں بڑا جلسہ منقعد کیا جائیگا جس کے لئے باقاعدہ ڈی سی او ڈی جی خان کو درخواست جمع کروائی جائیگی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا ہم کسی بھی قسم کے تعصب سے پاک علیحدہ جنوبی پنجاب صوبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صوبہ سمیت کسی عوامی مسئلہ پر مخلص نہیں رہیں اور ان دونوں جماعتوں نے اپنی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے باریاں لگا رکھی ہیں۔ مظفرگڑھ میں جتنے بھی بند توڑے گئے غلط توڑے گئے ایک بھی بند ایسا نہیں تھا جو اوور فلو ہوا ہو اس کی باقاعدہ تحقیقات کروائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :