قدرت کا کرشمہ یاقہرخداوندی،کرک کے پہاڑلررنے لگے

پیر 29 ستمبر 2014 13:06

قدرت کا کرشمہ یاقہرخداوندی،کرک کے پہاڑلررنے لگے

کرک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء)کرک جیل چوک کے قریب جنان آباد ترخہ الگڈہ کے جنوب میں واقع پہاڑی سلسلے کے درمیان تقریباً چار سو فٹ لمبی چوٹی لینڈ سلائیڈ ینگ کے شکل میں تقریباً پانچ گھنٹے تک سرکتی رہی خبر سنتے ہی سٹی کے عوام کا ایک جم غفیر مذکورہ جگہ پر پہنچ گیا سائنسی ماہرین کے مطابق علاقے کے آس پاس وسیع تیل وگیس کے ذخائر ہونے کی وجہ سے قریبی پہاڑی سلسلے میں حرکت ہو تی رہتی ہے بعض ماہرین کا کہنا تھا کہ چونکہ پہاڑی سلسلے میں بھاری تعداد میں جپسم موجود ہے جس کو نکالنے کیلئے اکثر اوقات انہی پہاڑوں میں بارود کے دھماکے کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے جپسم کے تودوں میں دراڑیں پڑ جاتی ہے چونکہ نچلی تہہ پر مٹی نہ ہونے کی وجہ سے پورا پہاڑ سلائیڈنگ کا روپ اختیار کرتا ہے وہاں پر موجود تماش بینوں نے جب کرک ٹائمز سے بات چیت کی تو ان میں زیادہ تر قدرتی آفت زلزلے کی آمد اور قہر خداوندی قرار دیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ تحصیل تخت نصرتی کے مقامی عمائد ین کے مطابق علاقہ لواغر ریجن کا علاقہ ذیبی چنی خیل کے پہاڑوں میں اس قسم کے کئی واقعات پہلے بھی رونما ہوئے ہیں اور کل رات ہونے والے زلزلے کی وجہ سے آبادی کے قریب پہاڑی سلسلہ دوبارہ کسکنا شروع ہوگیا مگر کچھ دیر تک کسکنے کے بعد سلسلہ روک گیا ہے پہاڑی سلسلہ کسکنے کی وجہ سے مقامی آباد ی کو خطرہ لاحق ہوچکاہے مقامی عمائدین نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے پہاڑیوں کے کسکنے کے حوالے سے نوٹس لیکر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ پہاڑی سلسلے کسکنے کی وجہ سے قیمتی جانوں کو ضیاع کا خطرہ ظاہرکیا جارہا ہے