جلسے اور دھرنے اتنے اہم نہیں جو چیز نواز شریف کا پیچھا کررہی ہے وہ ”گو نواز گو“ کا نعرہ ہے، اعتزاز احسن
پیر 29 ستمبر 2014 13:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر بیرسٹر اعتزاز احسن نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو دوستانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو چیز وزیراعظم کا پیچھا کررہی ہے وہ ”گو نواز گو“ کا نعرہ ہے وہ چند روز کیلئے عوام سے دور رہ کر گزارہ کریں۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جلسہ بڑا تھا لیکن بڑے سے بڑا جلسہ بھی کچھ روز کیلئے بھول جاتا ہے جلسے اور دھرنے اتنے اہم نہیں جو چیز نواز شریف کا پیچھا کررہی ہے وہ ”گو نواز گو“ کا نعرہ ہے۔
وزیراعظم کو ایک برادرانہ مشورہ دیتا ہوں کہ وہ چند روز کیلئے عوام میں نہ جائیں اور اکیلے ہی گزارہ کریں اور اپنے وزراء کو مشورہ دیں کہ وہ عوام میں چند روز کیلئے نہ جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک متوسط‘ غریبوں‘ محنت کشوں اور کسانوں کی جماعت ہے جبکہ (ن) لیگ سرمایہ داروں کی جماعت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں ہمیشہ عوام مخالف ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گو نواز گو کے نعرے سے تبدیلی کا رنگ نظر آرہا ہے۔ نواز‘ حمزہ اور شہباز جہاں بھی جاتے ہیں یہ نعرہ ان کے سامنے آجاتا ہے۔ سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا مایوس کارکنوں بارے بیان سنجیدہ اور دانشمندانہ ہے۔ اللہ کی شان ہے کہ عمران خان شیخ رشید کو چپڑاسی بھی نہیں رکھتے اور آج کوئی بات کرتے ہیں تو شیخ رشید کی مشاورت سے کرتے ہیں۔ شیخ رشید بتائیں کہ وہ آٹھ بار کس کے کہنے پر وفاقی وزیر رہے۔ دھرنوں سے استعفے نہیں ملتے۔ پارلیمنٹ نے بھی حکومت پر دباؤ ڈالا لیکن پارلیمنٹ بھی وزیراعظم کے استعفے کی مخالف ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.